- رہنمائے حج وعمرہ وزیارت مسجد نبویاس کتابچہ میں مختصر انداز میں حج وعمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت سے متعلق اہم وضروری باتیں پیش کی گئی ہیں, نیز حج,عمرہ وزیارت کے دوران سرزد ہونے والی غلطیوں پر تنبیہ کی گئی ہے, ساتھ ہی ساتھ حجاج کرام کے لیے اہم ہدایات ونصائح کا گلدستہ بھی ہے, الغرض یہ حج وعمرہ اورزیارت مسجد نبوی کے لیے ایک رہنما اور مختصر گائڈ ہے.- تاليف : گروہ علماء - نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله - اصدارات : حج کی اسلامی بیداری تنظیم 
کتب
- ایک دن رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے گھر میںموجودہ زمانے میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اکثر لوگ غلو کے شکار ہیں، کچھ تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اسقدر غلو کیا کہ-اللہ کی پناہ- شرک کے درجے تک پہنچ گئے ، جیسے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ کار سے بالکل ہی غافل ہیں تو انہوں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کو زندگی کا مشعلِ راہ بنایا اور نہ ہی اسے رہنما سمجھا-آپ کی سیرت طیبہ اور لمحات زندگی کو آسان شکل میں لوگوں کو پیش کرنے کیلئے چند اوراق پر مشتمل یہ کتابچہ ہے جوآپ صلى اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرتِ طیبہ کو سمیٹ تو نہیں سکتا مگر یہ چند جھلکیاں ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کریمہ سے ماخوذ ہیں –نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.تاليف : عبد الملک القاسم نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دارالبلاغ پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹر,بلاری,کرناٹک, انڈیا 
- خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میںیہ مختصر سی چند باتیں ہیں جسے مولف حفظہ اللہ نے اختصار کے ساتھ اس شخص کی فضیلت بیان کی ہے جسکے بال اسلام (کی حالت) میں سفید ہوجائیں, اور وہ حدیثیں ذکر کی ہیں جن میں (بالوں کی رنگائی کیلئے) کالے خضاب, مہندی مع کتم (ایک پودا) اور زرد رنگ کے استعمال کا حکم بیان کیا گیا ہے, نیز اس بارے میں اہل علم کے بعض اقوال کو بھی ذکر کیا ہے تاکہ متلاشی حق کیلئے حق واضح ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہو جائے کہ قول رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کے قول کی کوئی حیثیت نہیں, آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی مستحق اتباع ہے گرچہ مخالفت کرنے والے اسکی مخالفت کرتے رہیں. اپنے موضوع پر مختصر اور جامع کتاب ہے ضرور استفادہ کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 
- فهم توحيد بارى تعالى کے چار بنیادی اصولزیرنظر کتاب امام محمد بن عبدالوہاب- رحمہ اللہ - کی مشہور کتاب (القواعد الأربعة) (فہم باری تعالى کے چاربنیادی اصول) کی شرح ہے جسمیں توحید اور اولیاء وصالحین کی اللہ کے ساتھ شرک وغیرہ جیسے حسّاس مسائل کو موضوع بحث بنایا گیا ہے. اس شرح میں ان تمام مسائل کی کتاب وسنت کی ٹھوس دلیلوں کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے.تاليف : محمد بن سعد بن عبد الرحمن الحنين نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 
- احتساب قاديانيّتاحتساب قادیانیت کی اس جلد(هشتم) میں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمد قادیانی کی مسیح موعود ونبی خاتم وغیرہ کے باطل عقیدے اوراسکی دیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے یہ کتاب علمی مناظرہ اور بحث ومباحثہ کے لئے نہایت ہی مفید ہے. احتساب قادیانیت کی اس جلد(نہم ) ميں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل بقیہ سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمدقادیانی کی مسیح موعود اورختم نبوت کےباطل عقیدےاوردیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے, یہ کتاب باطل افکارونظریات سے بحث ومباحثہ اورعلمی مناظرہ کرنے کے باب میں نہایت ہی مفید ہے.نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله 
- المنتقى من منهاج الاعتدال في نقض كلام أهل الرفض والاعتزال [ مختصر منهاج السنة ]نصیرالدین طوسی کے خصوصی شا گرد معروف شیعہ عالم حسن بن یوسف بن على بن المطہرالمحلى (648,726) نے " منہاج الکرامۃ فی معرفۃ الإمۃ" کے نام سے ایک کتاب لکھی جو اہل سنت اور شیعہ کے درمیان متنازع مسائل پر مشتمل تھی – اس کتاب میں موضوع روایات کو بے دریغ بیان کیا کیا تھا اور صحابہ کرام رضی اللہ علیہم اجمعین کو طعن وتشنیع کا نشانہ بنا کراپنے خبث باطن کا بھرپورمظاہرہ کیا گیا تھا- شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کتاب کے رد میں "منهاج الاعتدال في نقض كلام أهل الرفض والإعتزال" کے نام سے چارجلدوں پرمشتمل ایک کتاب تحریرکی جو لوگوں میں منہاج السنۃ کے نام سے مشہورومعروف ہوئی- چونکہ کتاب ضخیم تھی اسلئے استفادہ میں آسانی کرنے کیلئے ابن تیمیہ کے مشہور شاگرد علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے اس کتاب کا خلاصہ "المنتقى" کے نام سے تیارکیا اور سرزمین شام کے مشہور عالم محب الدین الخطیب رحمہ اللہ نے المنتقى کے قلمی نسخہ کی منہاج السنۃ مطبوعہ بولاق سے تقابل کرکے تصحیح کا اہتمام کیا – اصحاب الرسول صلى اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے دفاع میں بے مثال کتا ب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : شمس الدين الذهبي - شيخ الاسلام ابن تيمية نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں 














