- فقہ صیامکتاب مذکور میں روزہ کے احکام ومسائل کو سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.- تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، احساء 
کتب
- بینک کا سود حلال ہے؟ شبہات وازالہاس کتاب میں بینک کی ارتقائی نشو ونما، اس کے طریق کار اور اس کے سود کو حلال قرار دینے والوں کے دلائل کا ایسا مسکت جواب دیا گیا ھے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ھے، نیز بیمہ کی مختلف اقسام کے الگ الگ احکام بھی بیان کر دیئے گئے ھیں۔اصدارات : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار- انڈیا 
- عقیدہ طحاویہزیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہےتاليف : ابو جعفر الطحاوی نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- غیراللہ کی نذورنیازعقیدہ توحید ہی وہ عقیدہ ہے جوانسان کو تمام قسم کی عبادا ت صرف اللہ تعالى ہی کیلئے بجالانے کی تعلیم دیتا ہے- انسان اپنی ہرقسم کی عبادت صرف اور صرف اللہ تعالى کیلئے سرانجام دے اور اپنی کسی بھی قسم کی عبادت میں غیر اللہ کو شامل نہ کرے- ان عبادات میں صدقہ وخیرات، نذزونیاز وغیرہ بھی ایک ہے- زیرنظررسالہ میں اسی موضوع کو بحثِ گفتگو بنایا گیا ہے، تاکہ عوام الناس میں اس موضوع کے متعلق جو غلط تصور قائم ہے،اسکی حقیقت کھل کرسامنے آجائے-تاليف : بديع الدين شاه الراشدي نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- جائز اور ناجائز تبرّكتبرک کامفہوم اوراسکی حقیقت کیا ہے؟ کیا انبیاء کی ذات سے تبرک حاصل کرنا جائز ہے؟ آثارصالحین واولیاء اورمقدس مقامات وازمان اوربابرکت کھانے وغیرہ سے تبرک حاصل کرنا کیسا ہے ؟ مشروع وغیرمشروع تبرک کے انواع کیا ہیں؟ یہ اوراس کے علاوہ دیگرمعلومات کا کتاب وسنت واقوال ائمہ کی روشنی میں جانکاری حاصل کریں گے ,میرے ناقص علم کے مطابق تبرک کے موضوع پربہت ہی نادر,جامع ومانع علمی شاہکار ہے.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- شرح اربعين نووى"شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، احساء 














