کتب
- لمعة الاعتقادتوحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.تاليف : ابن قدامہ مقدسی نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل 
- خطاؤں کا آئنہقارئین کرام! شریعت کے بہت سارے امورایسے ہیں جنکی کثرت سے لوگ خلاف ورزی کرتے ہیں اور انکے شرعی حکموں سے ناواقف ہوتے ہیں کتاب مذکورمیں انہیں امورسے خبردار کیا گیاہے، نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : صالح بن عبد العزيز آل الشيخ نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- نماز نبوی صلى الله عليه وسلم ( احادیث صحیحہ کی روشنی میں )زیر نظر کتاب میں نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم کے نمازکے طریقہ کو صحیح أحادیث کی روشنی میں تفصیلى طورپربیان کیا گیا ہے.تاليف : محمد ناصر الدين الألباني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- بینک کا سود حلال ہے؟ شبہات وازالہاس کتاب میں بینک کی ارتقائی نشو ونما، اس کے طریق کار اور اس کے سود کو حلال قرار دینے والوں کے دلائل کا ایسا مسکت جواب دیا گیا ھے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ھے، نیز بیمہ کی مختلف اقسام کے الگ الگ احکام بھی بیان کر دیئے گئے ھیں۔اصدارات : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار- انڈیا 
- متعہ کی حقیقتمتعہ اسلام کے ابتدائی ادوار میں شرعی مصلحت کے پیش نظر دوران سفر میں کافر عورتوں کے ساتھ مباح تھا اسکے بعد ہمیشہ کیلئے قیامت تک حرام قرار دے دیا گیا جیسا کہ شراب ایک زمانے میں حلال تھی مگر اسکے بعد شریعت نے اسے حرام قرار دیدیا اب شراب نوشی باجماع امت حرام ہے اسی طرح متعہ باجماع امت حرام ہے اس میں دورائے نہیں جو اسکے خلاف ہے وہ اجماع امت کے خلاف ہے. لیکن ان نام نہاد فرقوں میں سے کہ جو اپنی نسبت اسلام کی طرف کرتے ہیں ایک فرقہ ایسا بھی ہے جو متعہ کی حرمت سے انکار کرتا اور اسے حلال قراردیتا ہے- اگر تاریخ اٹھا کر دیکھی جائے تو پتہ یہ چلتا ہے کہ اسلام اور شریعت محمدیہ کی طرف نسبت کرنے والے تمام کے تمام فرق متعہ کی حرمت کے قائل ہیں یہاں تک کہ شیعی فرقوں میں سے بھی تمام فرق متعہ کی حرمت کے قائل ہیں سوائے اثنا عشریہ کے کہ یہ فرقہ اپنی ڈھٹائی کی وجہ سے کسی صورت میں بھی متعہ کی حرمت کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے.زیر مطالعہ کتاب میں انہیں کے باطل شبہات اور جھوٹے اتہامات کا شرعی پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے.تاليف : عثمان الخميس نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله ترجمہ کرنے والا : فضل الرحمن رحمانى ندوى اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں 















