- تلبیس ابلیستلبیس ابلیس: علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ کی مشہور تصانیف میں سے ایک ہے جسے تیرہ ابواب میں تقسیم کرکے نہایت ہی اہم موضوعات پرروشنی ڈالی ہے. پہلے باب میں کتاب و سنت کواختیار کرنے کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی ہے اور دوسرے باب میں بدعت اور بدعتیوں کے مختلف گروہوں معتزلہ, خوارج, مرجئہ وغیرہ کی مکمل تفصیل کے ساتھ ساتھ خلافت راشدہ سے متعلق اہم گفتکو کی ہے-اسی طرح شیطان انسان کو کس طریقے سے گمراہ کرتا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیطان کے مختلف حیلوں کو مختلف ابواب میں مختلف لوگوں کے اعتبار سے تقسیم کیا ہے-مثلا مختلف ادیان کے اعتبار سے شیطان کیسے تلبیس یا اختلاط پیدا کرتا ہے، غلط عقائد کی ترویج کے لیے لوگوں کے ذہنوں میں شیطان کیسے وسوسے پیدا کرتا ہے، علماء کو گمراہ کرنے کے لیے کیسے حربے استعمال کرتا ہے اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کے لیے کیسے حربے استعمال کرتا ہے- غرضیکہ مصنف نے جمیع موضوعات اور معامالات کوزیر بحث لا کر یہ سمجھایا ہے کہ شیطان تمام معاملات میں دخل اندازی کس طریقے سے دیتا ہے اور لوگوں کو راہ ہدایت سے کیسے بھٹکاتا ہے- راہ ہدایت کے متلاشی کے لیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے-- تاليف : ابوالقرج ابن الجوزی - نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد سرور عاصم 
کتب
- کبیرہ گناہ کیا ہیں؟کبیرہ گناہ:یہ ایسے بڑے گناہ ہیں جو صرف سچی توبہ سے ہی معاف ہوسکتے ہیں.اگرگناہ کسی انسان کے حق سے متعلق نہیں ہے تو،توبہ کی تین شرائط ہیں:1-جس گناہ میں انسان ملّوث ہے اس سے باز آجائے 2-کئے ہوئے گناہ پرندامت وشرمندگی ہو 3-آئندہ اس گناہ کو کبھی نہ کرنے کا عزم ہو- اگرگناہ کسی انسان کے حق سے متعلق ہو تو چوتھی شرط مزید یہ عائد ہوتی ہے 4-اگرکسی انسان کا حق اسنے چھینا ہو تو اسکا حق لوٹادے ،اگروہ نہ ملے تو اسکے وارثوں کودے اوراگروہ بھی نہ ملیں تو اسکی جانب سے صدقہ وخیرات کردے ،اگرحق لوٹانے کی طاقت نہیں تو اس سے معافی مانگ لے،اگروہ نہ ملے تو اسکے حق میں دعائے مغفرت کرے-زیرنظرکتابچہ میں کبیرہ گنا ہوں کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ لوگ ان سے بچکراللہ کی وعید سے محفوظ رہ سکیں.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- قرآن کریم مع اردو ترجمہ وتفسیرقام بترجمة المعاني فضيلة الشيخ محمد الجونا كرهي. مع تفسير فضيلة الشيخ صلاح الدين يوسف. وراجعها من قبل المجمع كل من فضيلة الشيخين د. وصي الله بن محمد عباس و د. أختر جمال لقمان.اصدارات : شاہ فہد کمپلیکس برائے قرآن کریم پرنٹنگ مدینہ منورہ 
- فضيلتِ اسلامزیرمطالعہ کتاب اسلام کی فضیلت اور اسکی برتری پرمشتمل ہے .نیزاسمیں اس بات کا بیان ہے کہ اسلام الہی دین ہے جسکا ماننا سارے لوگوں کیلئے ضروری ہے اورجوشخص اسلام کے علاوہ دین کو اختیارکرے گا تو اللہ اسے ہرگزقبول نہیں کرے گا.اسی طرح اس رسالہ میں بدعتوں سے بچنے اور سنتوں کو اپنانے کی تعلیم دی گئی ہے اوراہل بدعت سے کنارہ کشی اختیارکرنے اور اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے کی تاکید کی گئ ہے.تاليف : محمد بن سليمان التميمي نظر ثانی کرنے والا : محمد اسماعيل عبد الحكيم - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل 
- مختصر مجالسِ رمضانزیرنظر کتاب میں ماہ رمضان سے متعلق تیس مجالس کا مختصرا ذکرکیا گیا ہے جومساجد وغیرہ میں وعظ ونصیحت کیلئے نہایت ہی مفید ہیں.تاليف : محمد بن صالح العثيمين 
- صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کے اقوال کی روشنی میںزیرنظر کتاب میں صحابہ کرام کی مقدس جماعت کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا گیا ہے ’کیونکہ جوشخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اسکے احباب سے بھی محبت کرتا ہے ، اور انکے دشمنوں کو اوران سے بغض ونفرت رکھنے والوں کو وہ ناپسند کرتا ہے ’ یہ اس دنیا کی سنت ہے’ اس سے کوئی بھی مستثنى نہیں ہوسکتا ہے.ہم صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں’ اور ہراس شخص سے محبت کرتے ہیں جس سے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے محبت کی ہے’ اس لئے کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے: اللہ کیلئے اسکے اولیاء سے محبت کرنا اور اسی کیلئے اسکے اعداء سے دشمنی رکھنا. نہایت مفید کتاب ہے ضرور پڑھیں.تاليف : عبد الله بن جوران الخضير نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - راشد بن سعد الراشد اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب 














