فضائل امہات المومنین کا تذکرہ عنبریں
زیر نظر رسالہ میں امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے’ پھر قرآن کریم اور حدیث شریف سے ان کے فضائل ذکر کئے گئے ہیں.پھر اہل بیت کے ضمن میں انکے فضائل کو عمومى طور پر بیان کیا گیا ہے ’ اسی طرح ان میں سے ہر ایک کے فضائل خصوصی طور سے بھی نقل کئے گئے ہیں.اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب
کتب
- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: مختصرسوانح حیات اور آپ پرکئے گئے اعتراضات کے جواباتزیر مطالعہ کتاب میں صحابی رسول أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ’ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے آپ کی صحبت’ حدیث نبوى کی خدمت میں آپ کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے ’ اوراعداء اسلام خصوصاً متشرقین وغیرہ کی طرف سے آپ پر لگائے گئے الزامات و اعتراضات کا علمی جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.
تاليف : حارث بن سلیمان
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب
- اسلام میں پکی قبروں کی حیثیتیہ علامہ شوکانی رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتاب ھے، اس میں موصوف نے بہت ساری احادیث اور اقوال اھل علم سے قبروں کو پکی بنانے کو حرام ثابت کیا ھے ۔
تاليف : محمد علي الشوكاني
نظر ثانی کرنے والا : نوفل شہروز - مسعود احمد - حسان رشيد
ترجمہ کرنے والا : سيف الرحمن الفلاح
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- حج ، عمرہ اور زیارت کے مسائلاس کتاب میں قرآن وسنت کے دلائل سے حج وعمرہ اور زیارت مسجد نبوی کے مسائل دلنشیں انداز میں بیان کئے گئے ھیں اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ سلف صالحین کا منھج اختیار کیا گیا ھے ۔
تاليف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز
اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض
- غلطیوں کی اصلاح کا نبوی طریقِ کارزیر نظر کتاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کا واسطہ جن افراد سے تھا اور جن حضرات کے درمیان آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی زندگی گزری،|ان کے مقام ومرتبہ کے فرق اور ذہن وفکر کے اختلافات کو سامنے رکھتے ہوئے ،آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم نے ان کی غلطیوں کے بارے میں جو مختلف انداز کا رویہ اختیارکیا ،ان اسالیب کو جمع کیا جائے-
تاليف : محمد صالح المنجد
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- جاھلیت کے مسائلاس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔
تاليف : محمد بن سليمان التميمي
ترجمہ کرنے والا : عطاء الرحمن ثاقب
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض