- شرح السنة للإمام البربهاري رحمه اللهزیرنظرکتاب میں اہل سنت والجماعت کے عقائد کو کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلى طورپر ذکر کرکے باطل ومخالف فرقوں کی علمی تردید بھی کی گئی ہے.- نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
کتب
- خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میںیہ مختصر سی چند باتیں ہیں جسے مولف حفظہ اللہ نے اختصار کے ساتھ اس شخص کی فضیلت بیان کی ہے جسکے بال اسلام (کی حالت) میں سفید ہوجائیں, اور وہ حدیثیں ذکر کی ہیں جن میں (بالوں کی رنگائی کیلئے) کالے خضاب, مہندی مع کتم (ایک پودا) اور زرد رنگ کے استعمال کا حکم بیان کیا گیا ہے, نیز اس بارے میں اہل علم کے بعض اقوال کو بھی ذکر کیا ہے تاکہ متلاشی حق کیلئے حق واضح ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہو جائے کہ قول رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کے قول کی کوئی حیثیت نہیں, آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی مستحق اتباع ہے گرچہ مخالفت کرنے والے اسکی مخالفت کرتے رہیں. اپنے موضوع پر مختصر اور جامع کتاب ہے ضرور استفادہ کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 
- اقوام عالم کے ادیان ومذاہبزيرنظر كتاب میں فاضل مؤلف نے ادیان ومذاہب اورفرقوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے’ انکے بانیان کے حالات سامنے رکھے ہیں’ ان ادیان ومذاہب کی ابتداکے متعلق بتایا ہے’ انکے عقائد ونظریات واضح کیے ہیں’ ان کی مقدس کتابوں کا ذکرکیا ہے’ اور مختصر طورپراسلام سے انکا تقابل کیا ہے’ نیز اسلام میں ان باطل گروہوں کے متعلق کیا حکم ہے؟اسے بھی آشکارا کیا ہے –ہرمذہب اور فرقے پرمضامین کے آخرمیں اس مذہب کا خلاصہ بھی پیش کیا ہے-اس کتاب کی اعزاز کیلئے صرف یہی کافی ہے کہ یہ عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی مدینہ منورہ میں گریجویشن طلباء کیلئے بطورنصاب شامل ہے.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی 
- نماز نفل کتاب وسنت کی روشنی میںزیر مطالعہ کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں نفل نماز کے مفہوم, فضائل, انواع واقسام اور آداب کو ذکر کیا گیا ہے اپنے موضوع پر بہت ہی نادر وجامع تصنیف ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : موسسۃ الجریسی 
- اسلام ميں نماز کا مقام ومرتبہزیرنظر رسالہ میں نماز کا حقیقی مفہوم’ اسکی اہمیت وفضیلت’ اسکی ادائیگی سے پہلوتہی برتنے والے کا انجام کتاب وسنت کی روشنی میں مختصراً ذکر کیا گیا ہے.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض 
- قبروں کی زیارت اور صاحبِ قبرسے فریادقبروں کی شرعی زیارت کا کیا طریقہ ہے؟زندہ یا فوت شدہ سے دعا کروانا کیسا ہے؟ پیروں اور قبروں کے سامنے ماتھا ٹیکنے والے کا کیا حکم ہے؟ مرتبہ اور عزت کا واسطہ دے کر قرب تلاش کرنا کیسا ہے؟ اور صوفیاء کے بیان کردہ متعدد سلسلوں کی حیثیت کیا ہے؟ کتابِ مذکور میں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ان سب سوالوں کا مدلل اور تشفی بخش جواب دیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور شرک وقبرپرستی سے اسلامی معاشرہ کو محفوظ رکھیں.تاليف : شيخ الاسلام ابن تيمية نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، بطحاء 














